[ad_1]
کراچی: گلشن معمار میں سو روپے کی شرط لگا کر سرکہ کی بوتل پینے سے کلاس 2 کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 12 سالہ شاہ محمد ولد شیر خان کے نام سےہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے پرنسپل امین اللہ نے پولیس کو بتایا کہ گلی میں نمکو والے دکاندار نظام الدین نے متوفی سے شرط لگائی تھی کہ اگر تم سرکہ پی جاؤ گے تو تمہیں سو روپے دونگا۔
پرنسپل نے بتایا کہ بچے نے جذبات میں زیادہ مقدار میں سرکہ پی لیا اور اس پر کولڈ ڈرنگ بھی پی لی جبکہ سو روپے شرط کے جیت کر چلا گیا اس کے بعد اسکی طبعیت خراب ہوئی۔
پرنسپل کے بیان کے بعد پولیس نے نظام الدین کو حراست میں لے لیا ہے، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
[ad_2]
Source link