7

کمر کے پیچھے سے سب سے زیادہ ڈسکس پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم

[ad_1]

آئڈاہو: ایک امریکی شہری نے کمر کے پیچھے سے سب سے زیادہ ڈسک پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش جو اس وقت کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، نے اپنے دوست مائیک بیکم کے ساتھ مل کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ڈیوڈ نے اپنی کمر کے پیچھے سے ہاتھ لے جاکر سب سے زیادہ پھینکی گئیں ڈسکس پکڑیں۔ انہوں نے اس سے قبل بنائے گئے 50 ڈسکس پکڑنے کا ریکارڈ 72 سے توڑ دیا جبکہ آخری ڈسکس ہاتھ سے چھوٹ جانے پر ریکارڈ بنانے کی کوشش اختتام کو پہنچی۔

تازہ ترین ریکارڈ کے بعد ڈیوڈ کے اب کُل ریکارڈز کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے اور وہ سلویو سابا کے 180 ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں