[ad_1]
لاہور: ضلع خوشاب کے علاقہ ڈھوک میانی کے نجی ملکیتی رقبے میں بھڑکنے والی آگ نے ملحقہ نوشہرہ فارسٹ رینج کے سکیسر جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ جنگلات پنجاب کے سیکریٹری مدثر وحید ملک کا کہنا ہے کہ آگ پہاڑ کی چوٹی کے قریب لگنے کی وجہ سے وہاں گاڑیوں کی رسائی نا ممکن تھی۔ محکمہ جنگلات اور پاک فضائیہ کی ایئر بیس کے تقریباً 80 اہلکار فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ کیے گئے۔ بروقت عملی کارروائی شروع کرکے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کوششوں سے آگ پر مکمل قابو پالیا گیا اور صورت حال اس وقت مکمل کنٹرول میں ہے۔
مدثر وحید ملک کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات میانوالی فارسٹ ڈویژن سے ڈی ایف او میانوالی کی سرکردگی میں اہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں بھر پور کردار ادا کیا۔ ضلع چکوال کی ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی آگ بجھانے کے لیے تمام ضلعی افسران، ڈپٹی کمشنر خوشاب کی سر براہی میں موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سخت گرمی، تیز ہوا اور پہاڑ کی چوٹی کے کھائی کی طرف لگی آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا۔ اسی کوشش میں محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار سید غلام رضا نے آگ بجھاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سیکریٹری جنگلات کا کہنا ہے کہ فائر سیزن میں ضلعی سطح پر آگ بجھانے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے گیے ہیں۔
[ad_2]
Source link