[ad_1]
کراچی: سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس ریکور کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز اپنے طریقے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ریکور کریں گے جو کہ ٹیکس کلیکشن کے بعد دو فیصد سروس چارجز رکھ کرباقی سندھ حکومت کو دیں گے۔
اسی طرح سندھ کابینہ نے کراچی کو حب کینال سے پانی کی ترسیل بڑھانے کے لیے منصوبے کی منظوری دے دی۔وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت پہلے حب کینال پر پی پی پی موڈ پر کام کر رہی تھی، اب حب کینال پروجیکٹ سندھ حکومت اپنی گرانٹ سے کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اب حب کینال پروجیکٹ کو اپنے خرچے سے مکمل کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال کی بحالی کے منصوبے کے لیے 12.7 بلین روپے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس سال حب کینال پروجیکٹ کیلئے 750 ملین روپے رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہم نئے مالی سال 25-2024 میں 12 ارب روپے دیں گے۔
[ad_2]
Source link