18

90 سالہ امریکی شہری دنیا کے معمر ترین ٹرک ڈرائیور بن گیا

[ad_1]

کینساس: امریکا میں 90 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 90 سالہ ڈوئل آرچر نے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے نام درج کرالیا ہے۔

ڈوئل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ لفظ ‘ریٹائرمنٹ’ ان کے ذخیرہ الفاظ میں نہیں ہے۔

ڈوئل کینساس میں کومس انکارپوریشن کمپنی کے لیے 20 سال تک کام کرتے آرہے ہیں اور اب وہ 90 سال اور 55 دن کی عمر میں دنیا کے  سند یافتہ معمر ترین ٹرک ڈرائیور بن چکے ہیں۔

ڈوئل 60 سال سے زائد عرصے سے 5.5 ملین میل کا سفر طے کرچکے ہیں۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں اپنے کام سے جلد ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ جب تک میری صحت اجازت دے گی، میں ٹرک چلاتا رہوں گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں