16

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

[ad_1]

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ میں نوتال کے قریب رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ مسلح افراد کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مگسی پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں