14

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد

[ad_1]

 پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں اور آفیسرز کے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنقید کے معاملے پر اعلیٰ پولیس حکام نے اہلکاروں و آفیسرز کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔

ایس پی پی آپریشنز نے ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلامیہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا  پر شئیر نہیں کی جائےگی، ہر قسم کی ویڈیو بنانے پرپابندی عائد، اس سے پولیس کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو بھی پابندی کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے تنقید کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں