14

کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان

[ad_1]

  کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی لہراتوارتک برقرار رہ سکتی ہے۔

جمعرات کو بھی شہر میں ہیٹ ویو کےاثرات کے سبب گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد کی خطرناک سطح تک بڑھا جس کے بعد دوپہرکے وقت پارہ بڑھنا شروع ہوا اوربلوچستان کی گرم ہوائیں چلنے کے سبب لو کے تھپیڑے بھی چلے۔

جمعرات کو 11 بجے شہر کا پارہ 36 ڈگری جبکہ دن 2 بجے 39 ڈگری تک تجاوز کرگیا، اس دوران ہوامیں نمی کاتناسب 63 فیصد پر برقرار رہا جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعہ کو بھی پارہ 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہراتوار تک برقرار رہ سکتی ہے، پیر سے گرمی کی حالیہ لہرکی شدت میں بتدریج کمی واقع ہونا شروع ہوگی، جمعرات کو سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں