12

کراچی؛ کار سوار شہری نے موٹر سائیکل سوار کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی

[ad_1]

  کراچی: کورنگی میں کار سوار شہری نے موٹرسائیکل سوار کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، کار سوار کو اپنی غلطی کا فوری احساس تو  اور زخمی کو کار میں ڈال کر اسپتال لے گیا، پولیس نے کار سوار کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر دھوبی گھاٹ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ فراز ولد معراج کے نام سے کی گئی۔

کامران نامی کار سوار نے دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے جانے والے موٹر سائیکل سوار کو ڈکیت سمجھ کر فائرنگ کر کے زخمی کیا تاہم فائرنگ کرتے ہی اسے احساس ہوگیا کہ اس نے غلطی کر دی ہے جس پر وہ زخمی ہونے والے فراز کو اپنی کار میں ڈال کر اسپتال لے گیا اور پولیس کے آنے تک اسپتال میں موجود رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے فراز کے پاس سے اسلحہ سمیت ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اسے اسٹریٹ کرائم مانا جائے، فائرنگ کرنے والے کار سوار کامران کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ اس کے پاس سے ملنے والا اس کا لائسنس یافتہ پستول فارنزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں