13

ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں اعظم کی شمولیت، کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے

[ad_1]

فینز نے انگلینڈ کیخلاف وکٹ کیپر کی ناقص پرفارمنس پر سوشل سائٹس پر بھڑک اُٹھے (فوٹو: اسکرین شارٹس)

فینز نے انگلینڈ کیخلاف وکٹ کیپر کی ناقص پرفارمنس پر سوشل سائٹس پر بھڑک اُٹھے (فوٹو: اسکرین شارٹس)

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز بھڑک اُٹھے۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔

دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا

انگلیںڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان صرف ایک سیریز جیت سکا

میچ اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں