[ad_1]
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی بابراعظم کو اہم مشورہ دیدیا۔
انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز میں 0-2 سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی لانا ہوگی، بابراعظم کو نمبر 3 پر بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے تاکہ وہ مڈل اوورز میں اسٹرئیک روٹیشن ہوسکے، آپ اس پوزیشن کیلئے بہترین ہیں تاکہ اگلے آنے والے بلےبازوں کی رہنمائی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان اور شاداب پر بھی زور دیا کہ آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں، دل سے کھیلیں، آپ میچ ونر ہیں! ورلڈکپ میں جانے کیلئے اپنے حوصلے بلند رکھیں۔
مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20؛ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
قبل ازیں گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان صرف ایک سیریز جیت سکا
واضح رہے کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم بمشکل آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے 2-1 سے برتری حاصل کی تھی۔
[ad_2]
Source link