15

’’پاکستان ٹیم اسٹرائیک ریٹ فوبیا میں پھنس کر رہ گئی ہے‘‘

[ad_1]

سابق چیئرمین پی سی بی کی کڑی تنقید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق چیئرمین پی سی بی کی کڑی تنقید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جو تیز اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل سکیں، ہمیں تجرباتی موڈ سے باہر نکلنا ہوگا۔

سابق کرکٹر نے مطالبہ کیا کہ ہمیں اسٹرائیک ریٹ فوبیا ہوچکا ہے، خدا کا واسطہ اس سے باہر نکلیں ورنہ اسٹرائیک ریٹ پر مبنی ٹیم بنانے کی کوشش کر کے سب کچھ برباد کردیں گے۔

مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! سابق کپتان نے بھی بابراعظم کو مشورہ دیدیا

انہوں نے کہا کہ بابر رضوان کے اوپننگ کمبی نیشن کو تبدیل کرکے ٹیم کو تباہ کردیا، مڈل آرڈر کا کوئی کردار ہی سمجھ نہیں آرہا ہے، 2، 2 وکٹ کیپرز کھیل رہے ہیں، اسپنرز سے گیند گھوم نہیں رہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں