11

نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کا ملائیشیا کے خلاف مقابلہ 4-4 سے برابر

[ad_1]

آخری منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی پر گول داغ کر ٹیم کو ناکامی سے بچالیا۔ فوٹو: نیشنز ہاکی

آخری منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی پر گول داغ کر ٹیم کو ناکامی سے بچالیا۔ فوٹو: نیشنز ہاکی

کراچی: نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 4-4 سے برابری پر ختم ہوگیا۔

پولینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا نے ابتدائی 11 منٹ میں 3 گول بنا کر حریف کو دبائو کا شکار کیا، چوتھے منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر ساری فطری نے گیند کو جال میں پہنچایا، 2 منٹ بعد ابو کمل نے برتری دگنی کردی جبکہ 3 منٹ بعد فاضیل ساری نے پنالٹی کارنر پرملائیشیا کا تیسرا گول بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے

پہلا کوارٹر 0-3 سے حریف ٹیم کے نام رہا، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبد الرحمٰن نے گول سے خسارہ کم کیا لیکن ساری فطری نے مزید ایک گول بنا کر ملائیشیا کی برتری 4-1 کردی، تیسرے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 2-4 کیا، شاہد حنان نے پاکستان کا تیسرا اور ابوبکر نے چوتھا گول بنایا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں