8

لاہور؛ عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

[ad_1]

 لاہور: عازمِ حج کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عبدالقادر اور شہزاد کاشف کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں نے چند روز قبل دورانِ ڈکیتی اقبال ٹاؤن میں پروفیسر کو قتل کیا تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا

واضح رہے کہ پروفیسر فاروق اعظم کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا بیٹا شعیب فاروق زخمی ہوا تھا جب کہ ڈاکو مقتول پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

مقتول پروفیسر فاروق اعظم کو واقعے کے اگلے ہی روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں