[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو ختم ہوگیا، اس دوران درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی صورتحال 4 دن تک برقرار رہی، جس کے پہلے روز درجہ حرارت 41.5 ڈگری تک پہنچا اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز تک کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر کا درجہ حرارت 34 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع میں 4 جون تک گرمی کی شدت میں کمی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4 جون کے بعد دیہی سندھ کے اضلاع گرمی کی لہر(ہیٹ ویو)کی لپیٹ میں آئینگے۔
[ad_2]
Source link