7

کلفٹن میں ساحل کی ریت سے صفائی کی بابرسرف ریک مشینوں کا افتتاح

[ad_1]

صدر سی بی سی نے منصوبے کاافتتاح کیا—فوٹو: سی بی سی

صدر سی بی سی نے منصوبے کاافتتاح کیا—فوٹو: سی بی سی

  کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نےاپنی مدد آپ کے تحت تیارکی گئی بیچ کلیننگ(ساحل  کی ریت سے صفائی)کی دو باربر سرف ریک مشینوں کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعےساڑھے چار ایکڑ رقبے کی فی گھنٹہ صفائی ہوسکے گی۔

صدر اور اسٹیشن کمانڈر سی بی سی بریگیڈئیرشاہد ضیا نے دونوں مشینوں کا افتتاح کیا اور بتایا کہ میکائزیشن تھیم کے تحت 5 کمپیکٹر اور روڈ سویپنگ مشینیں بھی ٹیکنیکل فلیٹ میں شامل کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ایک مشین کی درآمدی قیمت 3کروڑ 12لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے اور یہ دو مشینیں سی بی سی کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے میں تیار کی ہیں۔

سمندری مدوجزر، بحیرہ عرب میں بننے والے طوفانوں کے اثرات کے سبب سمندر میں طغیانی، گٹروں کا گندہ پانی اور فضلے کے میلاپ، ساحل پر سیروتفریح کی غرض سے جانے والے افراد کی جانب سےلاپرواہی سے پھینکا  جانے والے کچرے کی وجہ سے ساحل آلودہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں پہنچنے والاکچرا کثر لہروں کے دوش پر بہہ کر واپس ساحل آجاتا ہے، ان اشیا میں پھولوں کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے، جومذہبی عقائد کی وجہ سےسمندر برد کیے جاتے ہیں، اکثر و بیشترسمندر میں مدوجزر کی وجہ سے بھی طویل رقبے پرپھیلا ساحل سمندر کوڑے کرکٹ سے اٹ جاتاہے، ان عوامل کے سدباب کے لیےکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے اپنے انجینئرز اور ٹیکنیشن کے مدد سے ساحل کی صفائی کے لیے باربرسرف ریک مشینیں تیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشین کے ذریعےساڑھے چار ایکڑ رقبےکی فی گھنٹہ صفائی ہوسکے گی، ساحل کی ریت میں 3 سے 4 انچ نیچے دبے کسی بھی ٹھوس کچرے اورساحل سے بوتلیں، پلاسٹک، لکڑی اور دیگر کوڑاکرکٹ کی صفائی ممکن ہوگی۔

سی بی سی کے صدر اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیرشاہد ضیا کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ایک مشین کی درآمدی قیمت 3کروڑ12لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے، سی بی سی کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز نےایک کروڑ 8 لاکھ میں دومشینیں تیارکی ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ ان مشینوں کی شمولیت کا مقصد علاقہ مکینوں کوصاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، اس سےعلاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور صفائی کے عمل کو بھی زیادہ منظم اور مؤثر بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت شہریوں کے گھروں سے کچرہ جمع کرنے کے لیے سی بی سی انتظامیہ نے مکینوں کی آسانی کے مدنظرنئے گاربیج کمپیکٹر،  جدت اور معیارکے حصول کی خاطر سی بی سی نے طویل شاہراوں کی صفائی کے لیے خودکار نئی روڈ سوئیپر مشینوں کا بھی بیڑے میں اضافہ کیا ہے۔

بریگیڈیئر شاہد ضیا نے کہا کہ مشینوں کی پہلی کھیپ ٹیکنیکل فلیٹ میں شامل کر دی گئی ہے، دوسری اور تیسری فلیٹ بھی اگلے دوماہ کے دران شامل کر دی جائےگی۔

سی بی سی کے انجینئر عمران احمد خان کے مطابق یہ مشینیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور زیادہ مؤثر طریقے سےصفائی کا کام انجام دیتی ہیں، مشینوں کےاستعمال سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ صفائی کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، مشینیں ماحول دوست بھی ہیں اور کم توانائی استعمال کرتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں