6

امریکی سپر ماڈلز کا فلسطین کیلیے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

یہ امدادی رقم انسانی حقوق کی چار تنظیموں بشمول اقوام متحدہ کو دی جائے گی

یہ امدادی رقم انسانی حقوق کی چار تنظیموں بشمول اقوام متحدہ کو دی جائے گی

 نیویارک: امریکی سپر ماڈل بہنوں بیلا اور جیجی حدید نے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے تباہ حال فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کردیے۔

بی بی سی کے مطابق بیلا کے نمائندے نے بتایا کہ یہ امدادی رقم انسانی حقوق کی چار تنظیموں ہیل فلسطین، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، ورلڈ سینٹرل کچن اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی جو غزہ جنگ سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی امداد میں مصروف ہیں۔

یہ تنظیمیں فلسطینیوں کی خوراک و طبی امداد، بے گھر خاندانوں کی مدد اور ان کے نفسیاتی علاج میں بھی تعاون کرتی ہیں۔

فلسطینی نژاد بہنوں بیلا اور جیجی حدید کے والد فلسطینی پراپرٹی ٹائیکون محمد انور حدید ہیں اور دونوں بہنیں مسلسل فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔

مئی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بیلا نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی عوام کی تباہی و بربادی اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

گزشتہ ماہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی بیلا حدید نے روایتی فلسطینی رومال سے مماثلت رکھنے والا سرخ و سفید لباس زیب تن کیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے اس مشہور فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت طریقہ ہے جس کے ذریعے تاریخ، محبت، محنت، لچک اور فلسطینی کڑھائی کے فن کی نمائندگی کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں