[ad_1]
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید کو لاہور میں ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد اور علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ میاں محمود الرشید کو اپینڈکس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ٹیسٹ کے بعد ان کے اپینڈکس کا آپریشن کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ میاں محمود الرشید کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج دہشت گردی کے مقدمات کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ گزشتہ برس سے قید ہیں۔
[ad_2]
Source link