8

ایکس پر ادویات کی تشہیر کرنے والے اکثر ڈاکٹرز معاوضہ لیتے ہیں، رپورٹ

[ad_1]

  واشنگٹن: امریکی محققین نے ایک حالیہ مطالعے میں پایا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کسی خاص دوا کو فروغ دینے والے اکثر ڈاکٹروں نے کمپنیوں سے معاوضے لیے ہوئے ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’جاما‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والا مطالعہ امریکا کے متعدد طبی اداروں کے محققین نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ ٹیم نے X پر ڈاکٹروں کی طرف سے فروغ دی جانے والی ادویات کی نشاندہی کی اور پھر اوپن پیمنٹس ویب سائٹ کے ذریعے یہ معلوم کیا کہ ان ڈاکٹروں کو فارمیسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادائیگی کی گئی تھی۔

امریکا ان چند ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے جو فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تیار کردہ ادویات کی تشہیر اور فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہاں تک کہ امریکا میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کے لیے بھی ادویات کی تشہیر کرکے کمپنیوں سے معاوضہ وصول کرنا قانونی ہے۔

واضح رہے کہ اوپن پیمنٹس ویب سائٹ امریکا میں ایسے ڈاکٹروں کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر مخصوص ادویات کی تشہیر کیلئے رقم وصول کی ہے جبکہ ادائیگی کرنے والی کمپنیوں کے نام بھی ظاہر کرتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ لوگوں کے نزدیک ادویات کی تشہیر کیلئے رقم ادا یا وصول کرنے کا عمل غیر اخلاقی ہوسکتا ہے لیکن یہ غیر قانونی نہیں ہے اور اس کا میڈیکل لائسنسنگ پر بھی اثر نہیں پڑتا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں