7

پاک بھارت میچ دونوں ممالک کے شائقین کیلیے جذباتی معاملہ قرار

[ad_1]

اگر ہم یہ مقابلہ جیت جاتے ہیں تو ہم خوشی سے پاگل ہوجاتے ہیں اور اگر ہم ہارجائیں تو تب بھی ہم سب پاگل ہوجاتے ہیں، یوراج۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

اگر ہم یہ مقابلہ جیت جاتے ہیں تو ہم خوشی سے پاگل ہوجاتے ہیں اور اگر ہم ہارجائیں تو تب بھی ہم سب پاگل ہوجاتے ہیں، یوراج۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

نئی دہلی: سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے پاک بھارت میچ دونوں ممالک کے شائقین کیلیے جذباتی معاملہ قراردیدیا۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک، بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہونے جارہا ہے، یہ مقابلہ دونوں ملکوں کے لیے کھیل اور جذبات کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ! آئی سی سی کی تجوریاں بھر دے گا

انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہ مقابلہ جیت جاتے ہیں تو ہم خوشی سے پاگل ہوجاتے ہیں اور اگر ہم ہارجائیں تو تب بھی ہم سب پاگل ہوجاتے ہیں، لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ اگر ہم جیتتے ہیں تو وہ لوگ ہمارے ساتھ پاگل ہوجاتے ہیں اور اگر ہم ہارجائیں تو وہ ہمارے ساتھ پاگل ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوراج کو آئی سی سی نے ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں