[ad_1]
لاہور میں آج ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کا چالان نہیں ہوگا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق آج لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہوگا بلکہ شہریوں میں قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی جائے گی۔
عمارہ اطہر کا مزید کہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈے کا مقصد شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے۔ چالان کا مقصد غلطی کا احساس دلانا ہوتا ہے۔
ایجوکیشن ڈے کے سلسلے میں آج مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ وارڈنز، لیڈی وارڈنز شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کریں گے۔
[ad_2]
Source link