[ad_1]
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر مذہبی امور عدنان قادری کو 9 مئی مقدمات سے بری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور خیبر پختونخوا عدنان قادری 9 مئی کے واقعات کے الزامات سے بری ہو گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔
عدنان قادری پر 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بولنے اور تھوڑ پھوڑ کا الزام تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام الزامات سے بری ہوگئے ہیں۔ ہم جمہوریت کی بالادستی اور عوامی خدمت کے نصب العین پر قائم رہیں گے۔ انتظامیہ، عدلیہ اور قانون سے احترام کا رشتہ قائم رہے گا۔
[ad_2]
Source link