[ad_1]
کراچی: حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 متاثرین سول اسپتال کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے زیرِ علاج مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
45 سالہ محمد اکرم ولد منشی اور 40 سالہ محمد اکرم شاہ ولد قربان زندگی کی بازی ہار گئے، محمد اکرم کو 100 فیصد جبکہ محمد اکرم شاہ کو 75 فیصد جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر خالد بخاری نے مزید بتایا کہ حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے 9 زخمیوں کا سول اسپتال کے برنس وارڈ میں علاج جاری ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں ذیادہ تر بچے شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link