8

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

[ad_1]

 نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں امریکا کے شہر نیو یارک میں مد مقابل آئیں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

اس سے قبل برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی۔

نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تاہم میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا، نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا جب کہ عمان کی ٹیم ایک اوور میں 10 بنا سکی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں