11

پنجاب؛ کسان کارڈ رجسٹریشن شروع، سالانہ 300 ارب کے قرضے دیے جائیں گے

[ad_1]

 لاہور: کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاشت کار بھائیوں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے۔ ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کسانوں کیلیے عید کا تحفہ؛ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی پیکیج تیار

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد ، بیج اور دیگر زرعی ضروریات خریدی جا سکیں گی اور 5 لاکھ کاشت کار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔ کسان کارڈ کے لیے زمین کا اراضی ریکارڈ سینٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کاشت کار کے شناختی کارڈ نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائے گی۔ کاشت کار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔ کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کرے گا۔ قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کے لیے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا۔

رجسٹریشن کے لیے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھج سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں