[ad_1]
لاہور: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مجرم کو عدالت نے 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم دینے کے علاوہ 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔ مجرم نے قتل کرنے کے بعد لاش کوڑا دان میں پھینک دی تھی۔ مجرم احمد شہزاد کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں 2020 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔
[ad_2]
Source link