[ad_1]
لاہور: پنجاب میں 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب 320 ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ 320 ملزمان میں پرانے اور نئے نامزد افراد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 100 سے زیادہ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ مطلوب ملزمان میں متعدد خیبرپختونخوا میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں چھاپا مار کارروائی کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں موجود افراد کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔
[ad_2]
Source link