[ad_1]
ٹی20 ورلڈکپ میں سفری رکاوٹوں اور انفرا اسٹرکچر کے ناقص انتظامات پر شکوہ کرنے والی سری لنکن ٹیم میچز کے شیڈول پر بھی آئی سی سی سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کپتان وینندو ہسرنگا اور کھلاڑی مہیش تھیکشنا نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں شکست کے بعد پریزنٹیشن میں ٹی20 ورلڈکپ شیڈول کو “غیر منصفانہ” قرار دیا۔
ٹیم منیجر مہندا ہالنگودا نے آئی سی سی کو مشکلات سے متعلق لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم دو ٹیموں میں ایک ہے جس نے ابتدائی مقابلوں کیلئے 4 میچز کیلئے 4 الگ الگ وینیوز کا رخ کرنا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں دشواری کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض
دوسری نیدرلینڈ ہے جنہیں گروپ میچز میں ہی سب سے زیادہ ٹرولنگ کرنی ہے جبکہ بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک وینیوز پر تین تین میچز کھیلیں گی۔
پروٹیز کیخلاف دن میں میچ ہونے کی وجہ سے لنکن ٹیم کو صبح 7 بجے ہوٹل سے نکلنا پڑا بعدازاں میچ کے اختتام پر فوراً میڈیا سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے ائیر پورٹ جہاں وہ اگلے میچ کی تیاریوں کیلئے ڈسلاس میں بنگلہ دیش کے مدمقابل آئیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اس حوالے سے مہیش تھیکشانا نے کہا کہ یہ سب بہت غیر منصفانہ ہے ہر میچ کے بعد ہمیں سفر کرنا پڑتا ہے، ہمیں فلائٹس کے لیے 8 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول لاجسٹک کی وجہ سے ہمیں نیویارک میں ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا، ہمارا ہوٹل وینیو سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کی مسافت پر تھا، ہمیں صبح 5 بجے اٹھنا پڑا، میں نام نہیں لوں گا لیکن کچھ ٹیموں کے ہوٹل 14 منٹ دور ہیں جبکہ کچھ ٹیمیں ایک وینیوز پر تمام میچز کھیل رہی ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔
کپتان وانندو ہسارنگا نے کہا کہ ہمارے لیے مشکل دن ہیں، 4 میچز 4 مختلف وینیوز جو کہ مشکل ہے، ہمیں کنڈیشنز کے بارے میں کوئی علم نہیں۔
[ad_2]
Source link