[ad_1]
کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو اسٹریٹ نمبر 12 پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فیکٹری کے مالک آصف بلوانی کا تعاقب کیا اور انہیں گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ آصف بلوانی ایمبرائیڈری فیکٹری کے مالک تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے ڈیفنس میں گھر خریدا تھا، ان کی عمر 60 سال کے قریب تھی، آصف بلوانی بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جن کا دو مسلح ملزمان نے تعاقب کیا اور گھر کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان چھینا جھپٹی کی واردات میں کامیاب نہ ہوسکے، کیوں کہ گاڑی میں مقتول کا موبائل فون اور بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے بتایا کہ آصف بلوانی فیکٹری کے مالک ہیں جو شان سرکل کلفٹن میں واقع بینک سے 10 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلے تھے ، شبہ ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نے بینک سے آصف بلوانی کا تعاقب کیا اور گھر کے قریب گاڑی رکنے کا اشارہ کیا ، گاڑی نہ روکنے پر تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں مقتول کا موبائل فون اور بینک سے نکالی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی ، تاجر کو بھتے کی کال یا اس حوالے سے قتل کی واردات کے شواہد نہیں ملے ہیں البتہ پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
[ad_2]
Source link