[ad_1]
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سخی حسن چورنگی کے قریب موبائل مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب قائم سرینا موبائل مارکیٹ میں ٹک ٹاکر ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، اس دوران سیکیورٹی گارڈ نے اُس کو روکا اور وہاں سے فوری طور پر جانے کی ہدایت کی۔
سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود مقتول ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مصروف رہا جس پر گارڈ نے غصے میں آکر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا جس سے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
[ad_2]
Source link