10

لاہور میں ڈکیتوں نے یرغمال بناکر 8 لاکھ مالیت کے چار بکرے چھین لیے

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے مغل پورہ کی حدود میں قائم پیٹرول پمپ پر مسلح افراد نے ملازمین کو یرغمال بنا کر چار بکرے چھین لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید قربان کی آمد بکرے چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، ایک اور واردات میں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کی اور چار قیمتی بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعہ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ملزمان پیٹرول پمپ ملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کررہے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ پیٹرول پمپ مالک طاہر کی مدعیت میں تھانہ مغل پورہ میں درج کرلیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چوکیداروں کو سپرے سے بے ہوش کیا اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالیت کے چار بکرے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے اسلحے کے زور پر شہری سے بکرا چھیننے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار بھی کیا تھا جس نے پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں