[ad_1]
کراچی: اتحاد ٹاؤن میں قائم خانی کالونی باہو چوک کے قریب عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جبکہ سائٹ بی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ دریں اثنا سائٹ بی پولیس نے غنی چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 30 سالہ وحید کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد کرلیا۔
عوامی کالونی پولیس کا کورنگی سنگر پلیہ امام ریسٹورنٹ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ڈاکوؤں کا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، فرار ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،
زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اکرام کے بازو میں گولی لگی ہے حالت خطرے سے باہر ہے ،
مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف کے نام سے کی گئی ، ہلاک ملزم سے ایک پستول ، موبائل فون اور کچھ نقدی برآمد کی گئی۔
لیاقت آباد پولیس نے بانٹوا نگر لیاقت آباد ندی پل کے نیچے سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت راحیل عرف جناتی ولد محمد شمیم کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام فیضان عرف کالا مالا ولد محمد سلیم بتایا ، گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، والٹ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
موچکو پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرف کالونی موڑ 500 کوارٹر کے قریب سے مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
[ad_2]
Source link