10

پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی، رہائی کی سمری تیار

[ad_1]

سزا میں کمی کے لیے اچھا کنڈکٹ ہونا ضروری ہے:فوٹو:فائل

سزا میں کمی کے لیے اچھا کنڈکٹ ہونا ضروری ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب میں عید پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری منظوری کے لیے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

سمری کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی۔ دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ جیل میں ہیں سزا میں کمی سے مستفید ہوں گی۔

قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں