11

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ! سنجے منجریکر گرین شرٹس کو خبردار کردیا

[ad_1]

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی بیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی بیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاک بھارت میچ سے قبل گرین شرٹس کو خبردار کردیا۔

9 جون نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ سے قبل کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو مین سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ پچ نے سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے برتاؤ کیا تو بھارتی ٹیم کو پاکستان پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلو آؤٹ فیلڈ اور مشکل پچ پر بھارت کی بیٹنگ لائن زیادہ مضبوط ہے وہاں پاکستانی بلےبازوں کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں اسنائپرز تعینات ہوں گے

سجنے منجریکر نے کہا کہ پاکستان کا بالنگ اٹیک بھارت کے مقابلے عالمی سطح کی بیٹنگ کیلئے زیادہ خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کل جمعرات کو امریکا کیخلاف میچ سے کرے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں