[ad_1]
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گورنر کی گاڑیاں بند کردوں گا اور انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر اور اس کا لیڈر دونوں چور ہیں۔ گورنر کی گاڑیاں بند کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے نکال دوں گا۔ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے۔ انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سے پختونخوا کے منصوبے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں احتجاج کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔ یہ ہمارے سروں پر سوار ہیں اور ہم سر سے اتارنا جانتے ہیں۔ ہم محاذ آرائی نہیں کر رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا قوم کو بتائیں۔
[ad_2]
Source link