[ad_1]
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے کپتان بابراعظم پر دوستوں کے کھلانے کا الزام عائد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
مقامی ٹی وی پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور امام الحق کے درمیان بابراعظم کی کپتانی کو لیکر بحث ہوئی، جس میں امام بابر کو ڈیفنڈ کرتے نظر آئے جبکہ احمد شہزاد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
احمد شہزاد نے الزام عائد کیا کہ بابراعظم ٹیم میں دوستوں کو کھلارہے ہیں جو پرفارم نہیں کرپارہے جبکہ امام نے کہا میرا شمار بابر کے دوستوں میں ہوتا ہے لیکن میں ٹی20 ٹیم سے باہر ہوں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر انجرڈ
اس پر امام نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں دوبارہ کپتان بنایا، انہوں نے بورڈ سے نہیں کہا تھا کہ مجھے قیادت کے فرائض دیئے جائیں، کپتانی دینے اور لینے کا اختیار تو بورڈ کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ! سنجے منجریکر گرین شرٹس کو خبردار کردیا
پروگرام ہوسٹ نے سوال اٹھایا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کی بابراعظم سے دوستی نہیں، سب جانتے ہیں وہ ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور اسی اسٹیج پر انہوں نے بابر کی کپتانی پر تنقید بھی کی لیکن آج پلئینگ الیون میں کھیل رہے؟۔ جس پر احمد شہزاد نے جواب دیا کہ وہ اس لیے کھیل رہے ہیں کہ دونوں کے روابط بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے تھے، انہوں نے عماد اور عامر کو ٹیم میں واپس بلایا۔
احمد شہزاد کو بابراعظم پر دوستوں کا الزام عائد کیے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
[ad_2]
Source link