13

لاہور؛ طالبات کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباش گرفتار

[ad_1]

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

 لاہور: طالبات کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

شفیق آباد پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے طالبات کو ہراساں کرنے والے 3 اوباشوں کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق طالبات اکیڈمی سے پڑھنے کے بعد کیری ڈبہ گاڑی سے گھر واپس آ رہی تھیں کہ اوباش لڑکے موٹر سائیکل پیچھے لگا کر ہراساں کرنے لگے۔

پولیس نے 15 پر اطلاع ملتے ہی بروقت کرروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے بروقت رسپانس کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں