9

لاہور؛ بھابھی کو تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والا جیٹھ گرفتار

[ad_1]

 لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت پولیس نے بھابھی کو تشدد اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے جیٹھ کو گرفتار کرلیا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر لڑکی کے بھائی نے سسرال میں بہن پر تشدد اور تیزاب گردی کی شکایت کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے موقع پر جا کر خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں