[ad_1]
لاہور: شقی القلب باپ کا بیوی سے جھگڑے کے دوران اپنے تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد، بچہ شدید زخمی، پولیس نے والد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں والدین کے باہمی جھگڑے میں حبیب الرحمٰن نے اپنے تین سالہ بیٹے ارش ارمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ڈنڈوں مار مار کر شدید زخمی کردیا۔
معصوم بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے درندہ صفت باپ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بچے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بچے کے جسم پر دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔
ملزم حبیب الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ بچے پر جب پیار آتا تھا تو اس کے جسم پر دانتوں سے کاٹتا تھا۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
[ad_2]
Source link