[ad_1]
کراچی: گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران گولڈ میڈلسٹ انجینئرنوجوان کو قتل کرنے والے مسلح ملزمان کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج اورتصاویر تفتیشی پولیس نے حاصل کرلیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم جون گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے گولڈ میڈلسٹ انجینئرنوجوان اتقاء معین کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، دوران تفتیش پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج اورتصاویرحاصل کرلیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کوراشد منہاس روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان اتقاء کو قتل اورموٹر سائیکل چھیننے کے بعد علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ پر پہنچے مسلح ملزمان لنک روڈ سے راشد منہاس روڈ پرآئےسی سی ٹی وی فوٹیجزمیں ملزمان کوراشد منہاس روڈ سے نیپا پل کے قریب تک دیکھا گیا۔
تفتیشی پولیس نے نیپا پل کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنا شروع کردی ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک موٹرسائیکل سوارملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے، مقتول نوجوان کی چھینی گئی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
[ad_2]
Source link