12

امریکا میں زچگی سے متعلقہ اموات میں کئی گنا اضافہ

[ad_1]

  واشنگٹن: ایک نئی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں زچگی سے جُڑیں اموات کی شرح دیگر ترقی یافتہ اور دولت مند ممالک سے بڑھتی جارہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ امریکا میں زیادہ تر خواتین حمل اور ولادت کے دوران بڑی تعداد میں ان وجوہات کیوجہ سے مر رہی ہیں جنکی روک تھام آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

محققین نے پایا کہ 2022 میں امریکی خواتین میں حمل اور بچے کی پیدائش سے متعلقہ اموات کی شرح 1 لاکھ پیدائشوں میں سے 22 اموات تھیں۔ یہ شرح دوسرے زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت دوگنی اور بعض اوقات تین گنا سے بھی زیادہ ہے جیسے کہ 2022 میں ہی ناروے میں زچگی سے متعلقہ اموات کی تعداد صفر ریکارڈ کی گئی۔

مطالعے کی مصنفہ اور کامن ہیلتھ فنڈ کی سینئر محقق منیرا گونجا نے کہا کہ یہ مطالعہ اس بات کا ایک تاریک پہلو سامنے لاتا ہے کہ دیگر اعلی آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں زچگی کی شرح اموات کو کم کرنے میں امریکا کی کارکردگی کتنی خراب رہی ہے۔ لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس حوالے سے جو کچھ جانتے ہیں عمل میں لائیں۔ ہم سے پہلے سے ہی دوسرے ممالک اس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جیسے کہ اضافی ہیلتھ انشورنس کوریج، زیادہ افرادی قوت، سپورٹ سسٹم اور زچگی کی چھٹیاں مع تنخواہ ادائیگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں