[ad_1]
اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔
سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین میچ کل 6 جون کو جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
[ad_2]
Source link