12

پشاور؛ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی گھر کے سامنےقدیم پیپل کا درخت کاٹ دیا گیا

[ad_1]

شہریوں کی جانب سے قدیم درخت کاٹ دیے جانے پر ردعمل نہیں آیا—فوٹو: ایکسپریس

شہریوں کی جانب سے قدیم درخت کاٹ دیے جانے پر ردعمل نہیں آیا—فوٹو: ایکسپریس

 پشاور: بھارتی ادکار شاہ رخ خان کے پشاور میں آبائی گھر کے سامنے کھڑے سینکٹروں سال قدیم پیپل کا درخت کاٹ دیا گیا، جس کا شمار شہر کے قدیم ترین درختوں میں ہوتا تھا جبکہ متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل شاہ ولی قتال کا شمار شہر کے قدیمی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آبائی گھر بھی ہے، گزشتہ روز قدیم درخت کاٹ دیا گیا اور تناور درخت ایک ہی جھٹکے میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ 400 سے 500 سال پرانا درخت تھا، اس درخت کو پہلے بھی کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن صرف ایک شاخ کاٹنے پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں درخت کاٹنے کا عمل روک دیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ درخت کاٹنے پر خاموشی اختیار کرلی گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پشاور اور میئر پشاور نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور پشاور کے قدیمی علاقے میں درخت کاٹنے پر نہ تو کسی دکان دار نے روکا اور نہ ہی شہریوں  نے مزاحمت کی۔

خیال رہے کہ شاہ ولی قتال میں شاہ رخ کے آبائی گھر کے علاوہ ان کے چچا غلام محمد گاما کی دکان بھی رہی ہے اور شاہ رخ خان کے والد بھی اسی علاقے میں زندگی گزار چکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں