14

الجزائر: راہگیروں سے گلے ملنے پر شہری کو قید کی سزا

[ad_1]

الجیئرز: الجزائر میں ایک شہری کو سڑکوں پر راہگیروں سے بغیر کسی وجہ کے گلے ملنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ محمد رامزی ویلاگر ہیں جنہیں حال ہی میں راپگیروں سے گلے ملنے پر غیر اخلاقی رویے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ شہری کو سڑک پر چل رہے ہر ایرے غیرے کو گلے لگانے کے جرم میں دو ماہ قید کی سزا اور 50 لاکھ دینار جرمانے کی سنائی گئی ہے۔

محمد رمزی نے ایک مشہور یورپی ویلاگر سے متاثر ہوکر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں لوگوں کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو نےعوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا کیونکہ مسلم ملک ہونے کی وجہ سے الجزائر میں اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے۔

عوام کی جانب سے شدید تنقید پر اگرچہ محمد رامزی نے معذرت کی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ واقعہ گزشتہ سال کا ہے جب ایک عدالت نے انہیں تمام الزامات میں بےقصور قرار دیا تھا تاہم استغاثہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پر کیس الجزائر کی جوڈیشل کونسل کو منتقل ہوگیا اور اب ایک سال بعد کونسل نے محمد رامزی کو بالآخر مجرم قرار دیتے ہوئے دو ماہ قید اور 50 لاکھ دینار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

رامزی پر سرعام گلے ملنے کے ناشائستہ رویے اور دوسری ویڈیو جس میں مختصر لباس پہنے لڑکیوں کو دکھایا گیا تھا، کی وجہ سے بے حیائی کے مظاہرے کا الزام لگایا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں