[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں جب کہ کچھ علاقوں میں شہریوں کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ڈاکوؤں کی درگت بنانے جانے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر فائیو جی بشیر چوک کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جس میں ایک ڈاکو لوگوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 موبائل فونز ، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ فوری طور پر ہلاک و زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے پولیس تلاش ایپ کی مدد سے کوششیں کر رہی ہے ۔
پولیس نے ہلاک نامعلوم ڈکیت کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جب کہ زخمی ڈکیت کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
[ad_2]
Source link