14

ڈی آئی خان؛ اشتہاری ملزمان کو لے جانے والی پولیس موبائل پر حملہ

[ad_1]

ڈی آئی خان: اشتہاری ملزمان کو لے جانے والی پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل وین پر اچانک فائرنگ کردی۔ گاڑی میں تھانہ غزنی خیل سے گرفتار اشتہاریوں کو تھانہ لکی مروت منتقل کیا جا رہا تھا کہ حملہ کردیا گیا، جس میں ایک اشتہاری ملزم زخمی ہوگیا جب کہ دوسرا ملزم اور پولیس اہل کار محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او لکی مروت اور تفتیشی افسر سمیت پولیس نفری پر کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لطیف اور انیس چوری، ڈکیتی و راہزنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں تھانہ غزنی خیل اور لکی مروت کو مطلوب تھے۔ اشتہاری ملزمان کو مسروقہ موٹرسائیکل سمیت تفتیش کے لیے تھانہ لکی مروت لایا جارہا تھا کہ لکی ڈیرہ روڈ پر وانڈہ ستاری کے قریب پولیس وین پر فائرنگ کردی گئی۔

حملے کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم ملزمان دریائے گمبیلا کی جانب فرار ہو گئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں