[ad_1]
پشاور: پیسکو نے بجلی چوری میں ملوث نجی اسپتالوں پر چھاپے مارے ہیں اور ملوث اسپتالوں پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
پیسکو کے مطابق پیسکو ایس اینڈ آئی ٹیم کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث اسپتالوں پر چھاپے مارے گئے ہیں، ایک ہی روز میں چار نجی اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی ہے، امین میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹیمپرڈ میٹر پکڑا گیا جس پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پیسکو کے مطابق سوات میں الصحت اسپتال میں 5 ٹیمپرڈ میٹر پکڑے گئے جس کے بعد اسپتال پر 6 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13000 یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیا گیا اسی طرح تیمرگرہ میں اسپتال میں دو ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
ترجمان پیسکو کے مطابق تمام اسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔
[ad_2]
Source link