[ad_1]
9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں سات ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سات ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے تین تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
ملزمان میں طلحہ مصطفیٰ، مرزا طاہر، محمد عابد سمیت سات ملزمان شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے۔
[ad_2]
Source link