7

لاہور: شہری نے آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگالی

[ad_1]

 لاہور: شہری نے مسئلہ حل نہ ہونے پر آئی جی آفس کے باہر خود کو تیل چھڑک کرآگ لگالی جسے بچاتے ہوئے ایلیٹ فورس کا جوان بھی جھلس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اصغر نامی شخص اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے صبح سات بجے سے بیٹھا ہوا تھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی۔

خودسوزی کی کوشش کو دیکھتے ہی ایلیٹ فورس کے جوان نے اسے فوری طور پر بچالیا تاہم بچانے کے دوران وہ خود بھی جھلس گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کو میواسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ پرانی انارکلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن کو اسپتال میں زیرعلاج متاثرہ شہری اصغر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو متاثرہ شخص کا مسئلہ ذاتی نگرانی میں حل کروانے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ واقعہ میں جھلسنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار حمید کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں