12

ٹی20 ورلڈکپ؛ اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

[ad_1]

اسکاٹ لینڈ نے 155 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

اسکاٹ لینڈ نے 155 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

برج ٹاؤن: مینز ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے تھے، اسکاٹ لینڈ نے 155 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔

نمیبیا کی اننگز:

برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ایونٹ کے 12 ویں میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

نمیبیا کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب تیسری گیند پر جے پی کوٹزے نے میک مولن کو کیچ تھما دیا، گیرہارڈ ایراسموس سب سے نمایاں بیٹسمین تھے، جنہوں نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

زین گرین نے 28، نکولس ڈیون 20 اور جین فرائلنک نے 12 رنز بنائے، گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے 14 رنز ہی بنا سکے۔

اسکاٹش بولر بریڈ وہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بریڈ کری نے 2 جبکہ کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی اننگز:

اسکاٹ لینڈ کی افتتاحی بیٹسمینوں نے ٹیم کو 23 رنز کا آغاز فراہم کیا، جارج مونسے 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ مائیکل جونز نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

برینڈن میک مولین نے 19 رنز بنائے، اسکاٹش کپتان رچی بیرنگٹن اور مائیکل لیزک کے درمیان 74 رنز کی شراکت نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مائیکل لیز نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے۔

اسکاٹش کپتان رچی بیرنگٹن نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی نیا کو پار لگا دیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی، اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

نمیبیا کی جانب سے گیرہارڈ ایرسموس نے 2 جبکہ روبن اور برنارڈ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

نمیبیا: جے پی کوٹزے، نکولس ڈیون، جین فرائلنک، گیرہارڈ ایراسموس، ملان کروگر، زین گرین، ڈیوڈ ویزے، روبین ٹروپلمین، جے جے اسمتھ، برنارڈ شوڈز، ٹینگینی لنگامینی

اسکاٹ لینڈ: جارج مونسے، مائیکل جونس، برینڈن میک مولن، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیز، کرس گریوز، مارک واٹ، کرس سول، بریڈ وہیل، بریڈ کری



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں